وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پولیو مہم بھرپورانداز سے جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پورے ملک بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے گذشتہ 20 سال میں آزادکشمیر میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔
راجہ فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ پولیو کی ساری ٹیم بالخصوص خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں ، پولیو ٹیموں نے اس بیماری کے خاتمے کیلیے جذبے سے کام کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مزدید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کا شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا ہے جبکہ آزادکشمیر میں پولیو مہم بھرپورانداز سے جاری رہے گی۔