تازہ تر ین

فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  زرعی شعبے  میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فخر امام، شبلی فراز، ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی عمر حمید خان و زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں  زرعی شعبے میں اصلاحات، زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے  لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا  اور  ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

مختلف زرعی اجناس کی پیداوار کی موجودہ صورتحال اور   وزیراعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام پر پیش رفت کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف اجناس کی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم  نے مختلف اجناس کی پیداوار کے تخمینوں کے حوالے سے درست ، مستند اور قابل بھروسہ  ڈیٹا کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ  زرعی شعبے کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کے حوالے سے پلان پیش کیا جائے۔

انہوں نے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی  ایکشن پلان پیش  کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی معاونت سے وزارت فوڈ سیکیورٹی میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ریسرچ اداروں، یونیورسٹیز اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم اور اس حوالے سے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم نے  زرعی اجناس میں پیداواری اضافے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ   چین کی مہارت اور تعاون کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے  ایگروایکولوجیکل زونز کوازسر نو مرتب کرنے کی  بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ زیتون، دالوں وغیرہ  جیسی اجناس جن کی ضروریات درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں ،کسانوں کو ان اجناس کی طرف راغب کیاجائے۔ اس ضمن میں ان کو تمام مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain