تازہ تر ین

آرمینیا: قومی سلامتی کے سربراہ برطرف

ویب ڈیسک : آرمینیائی حکومت نے آذربائیجان سے جنگ کے دوران ہی اپنے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیائی حکومت نے اپنے قومی سلامتی سروس کے سربراہ ارگشتی کیارامن کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارگشتی کیارامن کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ ناگورنو کاراباخ پر 25 سال سے جاری  خونی لڑائی تصور کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز آرمينيا نے ترکی جانے والی خام تيل کی پائپ لائن پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ پائپ لائن محفوظ رہی۔

آذری فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد آرمينیائی فوج پسپائی پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ آذربائيجان کی وزارتِ دفاع پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ ناگورنو کاراباخ میں آرمینیائی فوج کے اب تک 2 ہزار سے زائد فوجی غیر فعال ہوچکے ہیں جبکہ 130 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں، 200 سے زائد بھاری خانے اور میزائل سسٹم تباہ کر دیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain