Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
    • بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
    • زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
    • منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیمسٹری کا نوبیل انعام پہلی بار 2 خواتین کے نام

    By Daily Khabrainاکتوبر 8, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جانداروں کے خلیوں میں ڈی این اے موجود ہوتا ہے اور آپ اسے یوں سمجھ لیں کہ یہ اس جاندار کا کنٹرول یونٹ ہے، ڈی این اے میں جو کچھ کیمیائی طور پر لکھا ہوگا وہی خصوصیات ان جاندار کی ہوں گی۔

    کسی جاندار کے جینیاتی نظام میں قدرتی تبدیلیاں آنے میں لاکھوں سال لگتے ہیں مگر سائنس نے اسے اب چند گھنٹوں میں ممکن بنادیا ہے۔

    اس انقلابی جینیاتی تدوین ٹول کرسپر کاس 9 کو تیار کرنے والی بائیوکیمسٹ ماہرین فرانس سے تعلق رکھنے والی ایمانوئیل کارپنٹر اور امریکا سے تعلق رکھنے والی جینیفر ڈوڈنا کو اس سال کیمسٹری کے نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

    ان دونوں نے اس جینیاتی قینچی کرسپر کاس 9 کو 2012 میں تیار کیا تھا۔

    یہ انسانی ڈی این اے کی ایڈیٹنگ یا قطع و برید (کانٹ چھانٹ) پر مشتمل ایسی تکنیک ہے جس سے تقریبا تمام امراض کا علاج ممکن ہے۔

    اس تکنیک میں ایک متاثرہ یا مکمل طور پر تباہ شدہ جین کو صحت مند جینیاتی خلیات سے تبدیل کر دیا جاتا ہے جس میں کسی مخصوص مقام سے ڈی این اے کے لمبے زنجیر نما خلیات کو کاٹ کر ایک نئے ڈی این اے کی ‘کافی’ جوڑ دی جاتی ہے جسے وہاں موجود سیل از خود نمو کر لیتے ہیں۔

    نوبیل کمٹی فار کیمسٹری کے کیلاس گیوستافسون نے اس اعلان کے ساتھ کہا ‘اس جینیاتی ٹول کی بے پناہ طاقت ہم سب پر اثرانداز ہوئی، یہ نہ صرف بنیادی سائنس میں انقلاب برپا کرنے والا ہے بلکہ اس سے تاریخ ساز نئے طریقہ علاج کی تشکیل میں مدد ملے گی’۔

    کیمسٹری کا نوبیل انعام 1901 سے دیا جارہا ہے اور اس سال 111 واں موقع تھا مگر پہلی بار 2 خواتین اسے شیئر کریں گی۔

    اب تک صرف 5 خواتین کو کیمسٹری کے نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

    ایمانوئیل کارپنٹر اس وقت جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹوٹ فار انفیکشن بائیولوجی کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں اور وبائی بیکٹریا پر تحقیق کررہی ہیں۔

    جینیفر ڈوڈنا اس وقت آر این اے پر کام کررہی ہیں جو جینز میں کوڈنگ، ڈی کوڈنگ، ریگولیٹنگ اور ایکسپریشن میں کردار ادا کرتے ہیں۔

    وہ آر این اے کے جین کے تاثرات ریگولیٹ کرنے کے کردار پر تحقیق کررہی تھیں، جب انہوں کرسپر ٹول کو دریافت کیا۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ کرسپر سے جڑے جینز کاس ان پروٹینز سے ملتے جلتے ہیں جو ڈی این اے کی تدوین میں مہارت رکھتے ہیں۔

    اسی وقت کارپنٹر نے اس معمے کا ایک اور حصہ دریفت کیا ایک گمنام آر این اے مالیکیول ٹریس آر این اے، جو بیکٹریم میں بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    ان جینیاتی کوڈز کے محتاط تجزیے سے انکشاف ہوا کہ یہ بیکٹریا کے کرسپر سسٹم کا حصہ ہے۔

    ان دونوں ماہرین کے اشتراک سے کاس 9 کے بارے میں سمجھنے میں یہ مدد ملی کہ یہ ایسی قینچی ہے جس سے ڈی این اے مالیکیول کی کاٹ چھانٹ کی جاسکتی ہے اور خرابیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

    اس دریافت کے بعد سے اس پر کافی کام ہورہا ہے اور متعدد موروثی امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کے علاج کے لیے اس تیکنیک کو آزمایا جارہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.