میلبورن (نیوزایجنسیاں)پاکستانی ٹیم کو محمد عامر میں آل راو¿نڈر کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔کینگروزسے سیریز کے آغاز میں 10ویں نمبر پر آنے والے کرکٹرکو بیٹنگ آرڈر میں ترقی مل گئی، برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے 10ویں نمبر پر 21، دوسری میں 8ویں نمبر پر41رنز بنائے، میلبورن میں بھی اسی پوزیشن پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر 28رنز بناکر ناقابل شکست ہیں۔ کھیل کے دوسرے روز محمد عامرنے اظہرعلی کوجوائن کیا توآغازسے ہی آسٹریلین باﺅلرزکاپھربھرپوراندازمیں سامنا کیا اور دلیرانہ سٹروکس کھیلے اورٹیم کاسکور310 تک پہنچادیا۔