تازہ تر ین

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بلوچستان میں بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

کوئٹہ ( آن لائن ) پاکستان اور بلوچی بھائیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی ،بلوچستان سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔ بلوچستان میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ جندران کے علاقے مری ایجنسی میں دریافت ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیس کا یہ ذخیرہ 1950میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دریافت ہونے والے ذخیرے سے کئی گنا بڑا ہے۔جندران میں دریافت ہونے والا ذخیرہ سوئی میں دریافت ہونے والے ذخیروں سوئی ون ،پیرکوہ اور لوٹی فیلڈ سے بھی بڑا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی اور وسطی پنجاب سمیت ملک بھر میں سوئی گیس انڈسٹریل ریولیوشن کا ذریعہ بنی۔گیس کا چوتھا ذخیرہ قبائلی علاقے بگٹی میں اوچ کے مقام پر پہاڑی علاقوں میں ہے جس کی گیس بجلی بنانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ اوچ پاور پلانٹ میں بننے والی بجلی واپڈا کو فروخت کی جاتی ہے اور کچھ بجلی صوبہ سندھ میں نیشنل گر ڈ کو بھی فروخت کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain