تازہ تر ین

زہریلی شرا ب سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی, انکشافات سے کھلبلی مچ گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) زہرےلی شراب پےنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42ہوگئی ،اےک خاتون سمےت 20سے زائدافراد ابھی تک زندگی و موت کی کشمکش مےں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ مےں زےر علاج ہیں ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبرنے متاثرین کے علاج معالجہ کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سینٹروں سے پیرامیڈیکس سٹاف کو ڈی ایچ کیو میں بلا لیا گیاہے، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں منتقل مریضوں کی حالت بھی انتہائی خراب بتائی جارہی ہے، ،ہلاک ہونے والوں میں ،ساجدمسیح ،رضوان مسیح،یعقوب مسیح،امین مسیح ، شہباز مسیح،عمران ،دانیال ،ےونس مسےح ، آصف رزا ق ،اسلم رحمت،بشارت عنائت،عثمان سموئیل ،یوسف گلزار،تنویرمسیح،اکرم مسیح،یوسف مسیح، کشن، سجاول، رضوان، لطیف، جبار شریف،اور بشارت شامل ہیں ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد آصف سلیمی کے مطابق زہریلی شراب پینے سے کل 149لوگ متاثر ہوئے تھے ،پولیس کی جانب سے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے تاہم پولیس گرفتار کئے گئے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہے،ڈی سی او ،اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا ہے کہ واقع کی تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،جبکہ دوسری طرف ااراکےن صوبائی اسمبلی مےاں محمد رفےق ،چوہدری امجد علی جاوےد ،اےم اےن اے محمد جنےد انوار چوہدری کے سےکرٹری مےاں فرخ اقبال اور ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے مبارک آباد کالونی کا دورہ کےا ،اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے زہرےلی شراب فروخت کرنے اور اس سانحہ مےں ملوث افراد کو کےفر کردار تک پہنچانے کی ےقےن دہانی کروائی ،فےصل آباد کے بشپ جوزف ارشد ،فےصل آباد کے فادر سموئےل جارج ،فادر ظفر اقبال اورمسلم لےگ (ن) اقلےتی ونگ کے ضلعی صدر رشےد جلال ہلاک ہونے والے مسےحوں کے گھروں مےں گئے ،اور ان کےلئے دعا کی ،جبکہ اس موقع پر مسےحی رہنماﺅں نے مےڈےا کے نمائندوں سے بات چےت کرتے ہوئے وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف سے مطالبہ کےا کہ سانحہ کی جوڈےشل انکوائری کروانے ،ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی مالی امداد ،متاثرےن کے علاج معالجہ ،شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اےکشن لےا جائے ،جبکہ وزےر اعلیٰ پنجاب کی انکوائری کمےٹی کے رکن کوکب ندےم اور ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ان کے مطالبات منظور کئے جانے کی ےقےن دہانی کروائی ،جس کے بعد ہلاک ہونے والے مسےحوں کی آخری رسومات ادا کرکے انہےں اجتماعی قبروں مےں دفن کردےا گےا ۔ ضلع ٹوبہ میں زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونےوالے 45افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لایا گیا جن میں سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 10کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ 24افراد کا علاج معالجہ جاری ہے۔ جن میں سے انتہائی تشویشناک حالت کے دو افراد کو ای سی یو یونٹ میں رکھا گیا ہے اور 6کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 6مریضوں کے گردے واش کیے گئے اور 10مریض سول ہسپتال میں منتقل کیے گئے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں پےش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقےقات کےلئے اعلی اختےاراتی کمےٹی تشکےل دے دی ہے۔انکوائری کمےٹی کے سربراہ چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم ہوںگے اور دیگر کمیٹی اراکین میں ڈی آئی جی ابوبکر،ڈی جی ہےلتھ سروسز،اےڈےشنل سےکرٹری داخلہ اورپنجاب فرانزک سائنس اےجنسی کا نمائندہ شامل ہوگا۔کمےٹی ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں مبےنہ طورپر زہرےلی شراب پےنے سے ہونےوالی اموات کے اسباب اوروجوہات کا جائزہ لے کرذمہ داری کا تعےن کرے گی اور 48گھنٹے مےں وزےراعلیٰ کو رپورٹ پےش کرے گی۔وزےراعلیٰ نے انتظامےہ کو ہداےت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترےن سہولتےں فراہم کی جائےں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیٹ نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ابھی تک ملزم سمیت 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈی سی او عامر اعجاز اکبر کے مطابق ہسپتال میں 78 مریضوں کو لایا گیا جن کی حالت غیر بتائی جا رہی تھی تاہم ان میں سے ابھی تک 34 افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 35 افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب انشکاف ہوا ہے کہ ضبط کی گئی شراب بیچی گئی جو مبینہ طور پر تھانے سے حاصل کی گئی۔ پولیس لائن میں تعینات نائب قاصد ساجد نے تھانہ چٹیانہ کے اہلکاروں سے شراب خریدی۔ کرسمس پر بیچنے کے لیے اس میں کیمیکل ملائے اور ساجد نے ساتھی شہباز کے ساتھ مل کر شراب فروخت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain