تازہ تر ین

عوام کیلئے خوشخبری, بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی بجلی 3روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا فیصلے کے بعد کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کو. 24 ارب روپےسے زائد کا ریلیف ملے گا۔تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ 8 ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔جنریشن مکس میں بہتری کی وجہ سے 15 ارب روپے کی بچت ہوئی۔نیپرا کے مطابق نومبر میں 6ارب83کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی۔نومبر میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت25ارب33کروڑ روپے رہی۔نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7روپے30پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔اصل لاگت 3روپے70پیسے فی یونٹ رہی۔: کے الیکڑک کے لئے بجلی کی قیمت میں ساٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain