اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)16لاکھ کی آبادی والے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں 827مساجد ہیں جن میں سے کچھ مدرسہ اور مقبروں کیساتھ ہیں لیکن ایک اور اضافہ ہونے جارہاہے اور سلمان تاثیر قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانیوالے ممتاز قادری کی قبر پر مقبرے کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ انگریزی جریدےڈان اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ سے تقریبا 25منٹ کی مسافت پر اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہوجہاں قادری دفن ہے ، کی طرف جانیوالے راستہ نہایت خراب اورگندہ ہے ،راستے میں پڑنے والی دیواروں پر قادری کے حق میں نعرے درج ہیں ، تعمیراتی کام جاری ہونے کے باوجود ہفتے کی صبح 9بجے بھی درجنوں افراد موجود تھے جو پھولوں سے ڈھکی قبر کے پاس بیٹھے تھے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ زیرتعمیر مقبرے کے باہر ایک دکان بھی سج گئی ہے جہاں سے پھول ، اگربتیاں اور ممتازقادری کی تصاویر خریدی جاسکتی ہیںجبکہ اسی دکان کے کانٹر پرایک نوٹ موجود ہے جس کے مطابق ٹی آئرن، اینٹیں ، سیمنٹ ، بجری یا نقدی عطیہ کریں اور جنت میں اپنا مقام کمائیں ۔