ممبئی(خصوصی رپورٹ)بھارتی فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی سنی لیون نے کرینہ کپورکوماں بننے پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی لمبی لمبی نیندیں ختم ہوگئیں کیونکہ راتوں کو جگانے والا تیموردنیا میں آگیا ہے ۔بالی ووڈ سپرسٹارکرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمورعلی خان پٹودی رکھنے پرسوشل میڈیا پرایک طوفان مچا ہوا ہے ، دوسری جانب انہیں مبارک باد دینے والوں کی بھی کمی نہیں، ان میں سنی لیون بھی شامل ہیں۔سنی لیون نے کہا کہ سیف علی خان اورکرینہ کپوربالی ووڈ کا بہت خوبصورت جوڑا ہے اوروہ انہیں زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر مبارک باد دیتی ہیں۔بے باک اداکارہ نے کرینہ کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک عورت کیلئے ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت ترین احساس ہے لیکن اب بیبو کو لمبی لمبی نیند کی قربانی دینا پڑے گی ۔کیونکہ ان کی زندگی میں راتوں کو جگانے والا تیمورآگیا ہے ۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
