تازہ تر ین

معروف گلو کار بلال سعید فراڈ کے ملزم

لاہور(ویب ڈیسک)جسٹس عبدالسمیع خان نے گلوکار بلال سعید، انکے بھائی رضا سعید اور فاروق امین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزموں کی طرف سے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے خاتون رخسانہ بی بی کی درخواست پر مدعیہ کی بیٹی نوشین، گلوکار بلال سعید، رضا سعید اور فاروق سمیت دیگر کیخلاف چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیور، قیمتی سامان، ملکی و غیرملکی کرنسی کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے جو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ملزموں کا اس وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور انکے آپس میں خاندانی تنازعات چلے آ رہے ہیں لہذا ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ملزموں کی پانچ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس اور پراسکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain