تازہ تر ین

’تمھیں مار دونگا “مذاق میں چلنے والی گولی نے نو بیا ہتا دلہن کی جان لے لی

لاہور (کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقہ میں 6ماہ قبل دلہن بننے والی 25سالہ خاتون کو شوہر نے کنپٹی پر گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی۔ بتایاگیاہے کہ کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی رانا ثناءنامی شخص الیکٹریشن کا کام کرتا تھا 6ماہ قبل اس کی ثوبیہ سے شادی ہوئی تھی ۔جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے رات گئے دونوں میاں بیوی کمرے میں بیٹھے تھے کہ ثناءنے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی فائر کی آواز سن کر اہل خانہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے کمرہ میں جاکر دیکھا تو ثوبیہ خون میں لت پت پڑی ہے۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے رانا ثناءکو حراست میں لے لیا پولیس کی زیر حراست ملزم نے بیان دیاکہ وہ بیوی کے ساتھ مذاق کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق واقع کا تمام پہلوﺅں پر جائزہ لے رہے ہیں، اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain