لاہور: نیب حکام نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا۔ نیب نے دعویٰ کیا 48 بنک اکاونٹس میں 1 ارب 45 کروڑ خطیر رقم جمع ہوئی۔
جی این این کے مطابق نیب کی زیر حراست سابق وزیر خارجہ خواجہ خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا نے کا دعویٰ کر دیا ۔
نیب ذرائع کے مطابق یہ بنک اکاونٹس خواجہ آصف، انکی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے جبکہ ان اکاونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں،ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکاونٹس میں رقوم اور تعلق سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے،تاہم خواجہ آصف سے انکے بے نامی داروں کو روبرو بیٹھا کر بھی تفتیش ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو چند روز قبل گرفتار کیا ۔ ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔