تازہ تر ین

امارات کا باصلاحیت اور اپنے شعبوں کے ماہر غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیرملکی تاجروں، طبی ماہرین، سائنس دانوں، مصنفین اور باصلاحیت ہنر مند افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلانن کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہم نے قوانین میں ترمیم کی ہیں جن کے تحت سرمایہ کار، طبی ماہر، سائنس دان، انجینیئر، آرٹسٹ، مصنف یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں طریقہ کار بتاتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ، اماراتی عدالتیں اور ایگزیکیٹو کونسلز مذکورہ شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کو شہریت کے لیے نامزد کریں گی جب کہ امارات کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو اپنے وطن کی شہریت رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قانون میں اس ترمیم میں غیرملکی کے لیے دہری شہریت رکھنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ اس ترمیم کا مقصد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ملک کی ترقی اور تعمیر میں شامل کرنا اور ان افراد کے معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain