تازہ تر ین

ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے بچ نکلے

امریکی سینیٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے انہیں الزام سے بری کر دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹ کے 57 اراکین نے ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا، 7 ری پبلکن اراکین نے بھی سزا کے حق میں ووٹ دیئے لیکن ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار تھی۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدرٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی سےبری ہونےکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ مواخذہ انتقامی کارروائی تھی مذمت کرتاہوں۔

انھوں نے کہاکہ امریکا کودوبارہ عظیم بنانےکی ہماری تاریخی اورخوبصورت مہم ابھی شروع ہوئی ہے، آنےوالےمہینوں میں عوام کوبتانے کیلئےمیرےپاس بہت کچھ ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ آئین وقانون کے لیے فخر کے ساتھ کھڑا ہونے والوں کا مشکور ہوں، انصاف کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنانا افسوسناک ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain