اسلام آباد: پاکستان نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی اور پاکستان کو ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے اور پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائنو سے بھی ویکسین کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔