تازہ تر ین

ہم ایس او پیز پر عمل نا کرکے بہت بڑی غلطی کررہے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال سے خبردار کردیا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسپتال مسلسل بھر رہے ہیں اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی ہے، تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے جب کہ آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کم ہورہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرکے بہت بڑی غلطی کررہے ہیں، جب سے کورونا آیا ہے اب ہم متاثرین کی تعداد بہت خراب دیکھ رہے ہیں اور ہمارا ہمسایہ ملک شدید بحران میں ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایران میں روزانہ 300 سے زائد اموات اور بھارت میں روزانہ 1600 سے زائد اموات ہورہی ہیں، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain