تازہ تر ین

شاہین کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج در پیش

سڈنی (آئی این پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل)منگل سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ گرین کیپس کو سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے،جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ شاہینوں اور کینگروز کے درمیان سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں میدان سجے گا۔ پاکستان کی قیادت مصباح الحق اور آسٹریلیا کی سٹیو سمتھ کریں گے۔ زخم خوردہ شاہین کلین سویپ کی خفت سے بچنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ کینگروز نے میلبورن میں ڈرامائی انداز میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کی۔ گرین کیپس بائیس برس سے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکے ، پاکستان نے انیس سو پچانوے میں وسیم اکرم کی قیادت میں آسٹریلیا کو سڈنی میں چوہتر رنز سے ہرایا تھا۔ اس سے قبلبرسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے 39 رنز سے، جب کہ میلبورن میں اننگز اور 18 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گئی، جب کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں نئے بولرز کو آزمانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain