سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کے ان کے طبی معائنے کے لیے مختلف نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور بختاور بھٹو خاوند محمود چوہدری کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔