عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک گوادر پورٹ وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پلاننگ ٹیم نے ساؤتھ بلوچستان کا پیکج بنایا ہے، وزیراعظم پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارڈر پر ساڑھے 6 سوکلومیٹرکےقریب باڑ لگ چکی ہے، ہوشاب روڈ کی تعمیر جاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے دوسرے فیزکو وزیراعظم دیکھیں گے، سی پیک سڑکیں ہماری ترجیح ہے۔