تازہ تر ین

105 سالہ سائیکلسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ماسکو (این این آئی)105 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ رابرٹ مرچند نے 22.528 کلومیٹر کا ٹریک ایک گھنٹے میں طے کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔فرانس میں مقبول معمر سائیکلسٹ مرچند اپنی جرسی پر بھی 105 کا نمبر تحریر کیا ہوا تھا ¾ پیرس میں منعقدہ ریس میں شائقین نے ان کو خوب داد دی۔رابرٹ مرچند نے 2014 میں 102 سال کی عمر میں 26.927 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے ریکارڑ قائم کیا تھا تاہم وہ قریب آنے کے باوجود اپنے ریکارڈ کو بہتر نہ کرسکے۔ریس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری توجہ اس طرف نہیں تھی کہ آخری دس منٹ رہ گئے ہیں اگر معلوم ہوتا تو میری رفتار تیز ہوتی اور میں بہتر کرتا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ انسان کو پیدا ہونے کےلئے 9 مہینے درکار ہوتے ہیں لیکن زندگی کے خاتمے کے لیے صرف 30 سیکنڈز لگتے ہیں۔رابرٹ مرچند 1911 میں فرانس کے شمالی علاقے میں پیدا ہوئے اور 14 سال کی عمر میں سائیکل چلانا شروع کی تاہم 67 سال کی عمر میں سائیکلنگ کو سنجیدگی سے لیا اور مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔معمر سائیکلسٹ نے اس مقابلے میں بہترین کارکردگی کےلئے 6 ماہ سے ٹریننگ کررہے تھے۔انھوں نے اس سے قبل سوسال کی عمر میں 2012 میں ایک سو کلومیٹر کے فاصلے کو چار گھنٹے 17 منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain