آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔