تازہ تر ین

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے، عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی و اہم امور او رمحکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیر اعلی عثمان بزدار کومحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے چکی ہے۔نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام۔اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ثقافتی سرگرمیو ںکو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ملاقات کی۔ خیال احمد کاسترو نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ثقافتی پالیسی مرتب کرنے پر خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی پیش کرنے کا اعزاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ثقافتی پالیسی کے تحت فنکاروں کو سوشل سیفٹی نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔فنون کے فروغ اور اورنج اکانومی کے ذریعے معیشت کی سپورٹ بھی ثقافتی پالیسی کا حصہ ہیں۔ثقافتی پالیسی کے تحت صوبے میں فلم اکانومی کو فروغ ملے گا اور بیروزگار آرٹسٹس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں فلم کی بحالی کیلئے اقدامات ممکن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن رہی ہے۔قدیم ترین مستند 4 ثقافتی ورثے پنجاب میں شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain