پاکستانی روپے کے مقابلے مں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 48 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 72 پیسے ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہو کر 177 روپے 70 پیسے ہے۔