تازہ تر ین

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain