تازہ تر ین

عراق میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق

عراق میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلاب آنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر امید خوشناؤ نے کہا کہ متعدد رہائشی علاقوں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے سات افراد ہوئے اور ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد اور نقصان کی حد کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ دفاع نے لوگوں کو مطالبہ کیا کہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں کیوںکہ اب بھی شدید سیلاب کا خدشہ ہے اور بارش کے امکانات ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں خشک سالی کے ساتھ ساتھ بارش کے طوفانوں کی شدت میں اضافے کا امکان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عراق میں سماجی اور اقتصادی تباہی کا خطرہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain