تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 1 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 سپاہی شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک نور مرجان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain