سڈنی(ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی جانب سے نصف سنچری کی تکمیل پر خوشی منانے کا انداز نئی بحث کا سبب بن گیا، انہوں نے اپنا چہرہ ہاتھوں میں چھپا لیا اور بیٹ شائقین اور ساتھی پلیئرز کی جانب لہرایا، اسے ’دی ڈیب‘ کا نام دیا گیا۔یہ ان کی آٹھویں ٹیسٹ ففٹی شمار ہوئی، ان کے انداز کو شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا گیا تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، بعض نے اسے پاکستانی ٹیم کی توہین بھی قرار دیا۔عثمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تیسرے ٹیسٹ کے دوران اس حوالے سے آپس میں خاصا مذاق کرتے رہے تھے، لہٰذا جب میں ففٹی تک پہنچا تو میں نے بھی جشن کیلیے اسی انداز کو منتخب کیا، میں نے صرف تفریح کی خاطر ایسا کیا، عثمان نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہےAC۔