اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت میں تمام ثبوت پیش کردئیے گئے ہیں جس سےثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز منروا کی بینیفشل مالک اور وزیر اعظم نواز شریف کی فرنٹ مین ہیں، چیئر مین نیب نے شریف فیملی کو بچانے کے لیے کردار ادا کیا اس لیے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بینچ نیب چیئرمین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجے،مریم نواز کی تمام ٹرانزیکشنز نواز شریف کے ارد گرد گھومتی ہیں، حسین نواز نے وزیراعظم کو 74کروڑ روپے تحفے کے طور پر دئیے جن پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،عدالت نے کہا کہ وہ سچ تک جانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی، اگر لندن فلیٹ شریف خاندان کی ملکیت نہیں تھے تو برطانیہ کی عدالت نے انہیں یکجا کیوں کیا؟،کیس میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا، امید ہے آئندہ ہفتے تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔ وہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دیئے ہیں، عدالت نے کہا کہ وہ سچ تک جانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں بنیادی طور پر 3 نکات پر دلائل ہوئے ہیں، ہمارے وکیل نے عدالت میں دلائل دئیے ہیں کہ بتایا جائے کہ بچوں نے کروڑوں پاو¿نڈز کے کاروبار کیسے شروع کئے، حسن نواز کا اربوں روپے کا کاروبار کیسے شروع ہوا حالانکہ وہ خود کہتے ہیں کہ تب وہ طالب علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نکتہ مریم نوازکی نیلسن اورنیسکول کی بینیفشری کا تھا، دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مریم نواز منروا کی بینیفشل آنر ہیں جو نیلسن اور نیسکول کی مالک ہیں اور لندن فلیٹس کی بھی مالک ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 2011میں وزیراعظم نے مریم نواز کو چا ر کروڑ روپے دئیے ، 2012میں پانچ کروڑ روپے تحفے میں دئیے ،2013میں تین کروڑ روپے دئیے جبکہ حسن نواز نے مریم نواز کو دو کروڑ سے زائد کا قرضہ دیا جس سے ثابت ہوا کہ مریم خود کفیل نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری ٹرانزیکشن نواز شریف کے اردگرد گھومتی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ منروا کے پیسے نواز شریف کے تھے اور مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی بے نامی ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے لودھراں ٹرےن کے المناک حادثے مےںقےمتی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزےر رےلوے محکمے پر توجہ دےنے کی بجائے پانامہ چور وں کے تحفظ پر مامور ہےں ، تےن سالوں مےں پانچ سو سے زائد ٹرےنوں کے حادثے پےش آچکے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ رےلوے نے اپنی نااہلی ،ناکامی اور بے حسی کے تمام سابقہ رےکارڈ توڑ دےے ہےں ِ،تمام حادثات کے ذمہ دار خواجہ سعد رفےق ہےں ، زخموں کی زندگیوں کو بچانے اور انہےں علاج کی بہتر سہولتےں فراہم کی جا ئےں۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ناکام منصوبوں کی طویل فہرست نواز لیگ کی گورننس کا اصل چہرہ اور حقیقت عیاں کرنے کےلئے کافی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سستی روٹی ، نندی پور ،صاف پانی اور پارکنگ کمپنی کی ناکامیوں کو تسلیم کر کے مستعفیٰ ہوں اور ایسی پنجاب سپیڈ سے عوام باز آئے جو ناکامیوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے سرکاری اداروں کو عام آدمی کےلئے بے فائدہ بنا دیا گیا ہے کرپشن ، نا اہلی اور اقرباءپروری سے تمام محکمے تباہی کی منظر کشی کر رہے ہیں