اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیکو میڈرڈ کے مشہور اسٹرائکر لوئس ساریز نے کلب سے نئے معاہدے کی تردید کر دی .
اسٹرائکر لوئس ساریز کے مطابق کلب سے معاہد موجودہ لیگ کے درمیان ختم ہو رہا ہے۔
یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ اسٹرائکر نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا سے ایٹلیکو میڈرڈ فٹ بال کلب جوائن کیا تھا۔
لوئس ساریز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ایٹلیکو میڈرڈ نے لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔
لوئس ساریز نے گزشتہ سال کی لیگ میں لالیگا لیگ میں ایٹلیکو کی جانب سے 21 گول اسکور کئے ہیں جبکہ کلب نے گزشتہ سات سال میں پہلی مرتبہ لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔
اسٹرائکر نے اس سیزن میں سات گول اسکور کئے ہیں اور کلب کی جانب سے آخری گول 7 نومبر 2021 کو کیا تھا۔
فٹ بال اور فٹ بال کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اسٹرائکر اٹلی کے سب سے بڑے فٹ بال کلب جووینٹس کو اپنا اگلا کلب بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
فٹ بال کے لکھاریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیزن میں لوئس ساریز کی مکمل فٹنس اور فارم کے باوجود انہیں ایٹلیکو کلب نے 13 مرتبہ میدان میں اتارا جس کا مطلب ہے کہ وہ کسی اور کو منتخب کر چکے ہیں۔
لوئس ساریز اس سال اپنے ملک کے لئے بھی ورلڈ کپ کی تیاری بھی کریں گے جو کہ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ کہا جاسکتا ہے۔