لندن (یوا ین پی) ویمنز بگ بیش لیگ کیلئے برسبین ہیٹ نے انگلش اوپنر لورین ونفیلڈ کو اسکواڈ میں طلب کرلیا۔ وہ آسٹریلیا میں اپنی چھٹیاں مختصر کر کے ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر ڈیندرا ڈوٹن کی جگہ لیں گی۔ جو 28 دسمبر کو میلبورن اسٹار کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی لارا ہیرس سے تصادم کے نتیجے میں اپنا چہرہ زخمی کروابیٹھی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی آنکھ، جبڑا اور دانت محفوظ رہے تاہم چہرے کی سرجری کرانا ہوگی اور وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔