تازہ تر ین

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں۔۔۔

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز تک وسیع پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان کیپٹن (ر)اسد اللہ خان اورڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو تبدیل کرکے سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی اورممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی کے بھی تبادلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری محمدمسعود مختار کا نام ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کیلئے زیر غور ہے جبکہ عثمان خالد خان اور عمر جہانگیر کو بھی ڈپٹی کمشنر ز لگائے جانے کا امکان ہے ۔رانا محمد سلیم افضل اورایڈیشنل سیکرٹری خوراک سید بلال حیدر کا نام بھی ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے لئے زیر غور ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں شاہد نیاز کو نئی ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain