نیوزی لینڈ(بی این پی)آل راونڈر کورے اینڈرسن کے دھواں دار 94 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں27 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0 سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی20 میں کیویز نے بنگلہ دیش کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کورے اینڈرسن نے بنگلہ دیشی بالروں کی خوب درگت بنائی اور صرف 41 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار اداکیا۔ اینڈرسن نے کپتان کین ولیمسن کا بھرپور ساتھ دیتے اور دونوں کے درمیان 124 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ولیمسن نے 60 رنز بنائے۔194 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنر امراء القیس نے 28 گیندوں پر42 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بائیں ہاتھ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور لیگ سپنر سودھی نے بالترتیب 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔اینڈرسن کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔