تازہ تر ین

شوکت ترین کورونا وائرس کا شکار، سرکاری مصروفیات ترک کر دیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو قرنطینہ کرلیا۔
ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر خزانہ نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں اور خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، طبیعت بہتر ہونے پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ای سی سی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔
ادھر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا، قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں جلد صحتیاب کریں، شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain