تازہ تر ین

بھارتی یوم جمہوریہ؛ پاکستان رینجرز کا واہگہ بارڈرپر انڈین فورس کومٹھائی کاتحفہ

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کے 73 ویں یوم جمہوریہ پر پاکستان رینجرز نے واہگہ بارڈرپر انڈین بارڈرسیکیورٹی فورس کومٹھائی کاتحفہ دیااورنیک خواہشات کااظہارکیا۔
بارڈر ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مقامی کمانڈروں نے ایک دوسرے کومٹھائی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان رینجرزاوربی ایس ایف انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اورمذہبی تہواروں پرمٹھائی کا روایتی تبادلہ ہوتا ہے۔
مشرقی سرحدپرمختلف مقامات پر دونوں فورسزکے مقامی کمانڈر ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے، مٹھائی دیتے اورنیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain