تازہ تر ین

لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) اسکولوں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چھٹی جماعت تک کے بچوں کی حاضری پچاس فیصد رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پچاس فیصد حاضری پر 15 فروری تک عملدرآمد ہوگا، فیصلہ صرف لاہور اور راولپنڈی کے نجی اور سرکاری اسکولوں کیلئے ہے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain