ملتان: (ویب ڈیسک) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ زیر تعمیر نشتر ٹو اسپتال ملتان کو عوام کیلئے اکتوبر میں کھول دیا جائے گا، ماضی میں جنوبی پنجاب کی عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل نے وزیر صحت کو زیر تعمیر ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال ملتان پر جاری پیشرفت تسلی بخش ہے۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اکتوبر میں مکمل فعال کر دیا جائے گا، نشتر ٹو ہسپتال ملتان 500 بستروں پر مشتمل ہوگا، ملتان کی عوام کو 50 سال بعد نشتر ٹو کی شکل میں ایک جنرل ہسپتال نصیب ہوگا۔