فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے چھاپہ مار کر ملزم سہیل عمر دراز ولد ایم یونس کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کا قابل اعتراض اور جنسی طور پر واضح ڈیٹا شیئر کرکے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔