تازہ تر ین

انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز، رونالڈو پہلی شخصیت بن گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کا چمکتا ستارہ اور معروف شخصیت پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹٓاگرام پر40 کروڑ( 400 ) ملین فالوورز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔
معروف فٹبالر کے 250 ملین سے 400 ملین فالوورز ہونے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے، تاہم اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سٹار فٹ بالر کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ سال یعنی جنوری 2021 میں رونالڈو کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 250 ملین ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
خیال رہے کہ انسٹا گرام پر 250 ملین فالوورز ہونے سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain