Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک انصاف کی سٹپنی پھٹ گئی

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pti
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ”سٹپنی“ پھٹ گئی، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات غلط ثابت ہوئے۔ عمران خان حسد میں مبتلا ہو کر ملک میں ترقی روکنا چاہتے ہیں، جھوٹوں کا منہ کالا ہو گا،شکست ان کا مقدر بنے گی، وزیراعظم عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کے بعد جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائرہ حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سیاست کرنے والے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور ثابت ہو گیا کہ پانامہ میں جن اثاثوں کا ذکر آیا۔ اس کا تعلق منی لانڈرنگ ، قوم کا پیسہ لوٹنے، ٹیکس چوری وغیرہ سے نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف پر الزام خان نے یہ الزامات ابتدائی طور پر اس لئے کہ تیسری بار منتخب ہونے والے عوامی قائد کو ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنے سے روکا جائے لیکن جب الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوئے تو موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور معاملہ غلط بیانی کا بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی ترقی روکنا ہے اور اس لئے وہ ایٹم بم، ہیلتھ کیئر، قومی مالیاتی و اقتصادی پالیسی، تعلیمی اصلاحات اور پورے سسٹم کو بہتر بنانے والے وزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتے اس لئے نواز شریف اور اس کی پوری ٹیم کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ان کو تیسری بار عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا لیکن مخالفین ان کو عوامی خدمت کرنے سے روک رہے ہیں جو اس قوم کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ میں عمران خان کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اب ملک میں صرف ترقی ہو گی اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقدر بنے گا کیونکہ اس ملک کی قیادت عوام کی خدمت سے سرشار میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔ آپ کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہو گی اور منہ جھوٹوں کا ہی کالا ہو گا۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سچ آپ جانتے ہیں جن الزامات کو بنیاد بنا کر عدالت آئے تھے وہ تو ان سے مکر گئے اور معاملہ ایوان میں غلط بیانی کا بنا دیا۔ اس سے بڑھ کر کیا ثبوت چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے اور سچا کون ؟ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے وکلاءنے اچھی کوشش کی کہ جھوٹ سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کیا جائے لیکن اچھی وکالت کے لئے اچھے کیس کی ضرورت ہوتی ہے۔ سچ کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ زور کی ضرورت ہی نہیں ہوتی بلکہ سچ خود ہی سامنے آ جاتا ہے۔ عدالت میں ہمارے وکیل نے الزام لگانے والوں کے سارے الزام اور دعوے غلط ثابت کر دیئے۔ عمران خان نے سارے الزامات بغض اور حسد کی بنیاد پر لگائے کیونکہ وہ وزیراعظم کے ساتھ عوامی میدان میں مقابلہ ہی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وزیراعظم پر الزام لگا رہے ہیں جو کراچی، سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے شروع کر کے عوام کی زندگی بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان بنانے والے پر جھوٹا کیس بنا کر مخالفین ترقی کے ایجنڈے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو روک نہیں سکتے۔ عمران خان کو گریبان میں جھانکنا چاہئیے ۔ مریم نواز کے ساتھ نواز کے نام کی بناءپر بغض کا اظہار کر کے جھوٹے الزام لگا رہے ہیں وہ خوف زدہ ہیں کہ نواز شریف کی بیٹیڈ کے پیچھے ملک کے عوام اور نوجوان ہیں اور میں مستقبل میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لہذا ان کو بدنام کر دو لیکن ان کے وکلاءپنکچر ہو گئے اب گاڑی نہیں چل سکتی۔ نعیم بخاری بیمار ہیں ہم دعا کرتے ہیں اللہ ان کو اچھی صحت دے تاکہ وہ عدالت آئے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ بخاری صاحب کو عمران خان کی جانب سے کیس لڑنے کی فیس ملتی نظر نہیں آ رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان قلابازیاں کھا رہے ہیں ان کے وکیل اچھلتے رہے الزامات پر الزامات لگائے لیکن جب ہمارے وکیل نے دلائل شروع ہوئے تو کھلاڑیوں کی سٹپنی پھٹ گئی اور بھاگ نکلے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شکست و ریخت ان کی مقدر بنے گی۔ سماعت میں وقفے کے دوران خان صاحب باہر نکل آئے لیکن (کل) کرسی سے اٹھ نہیں سکے۔ یہ ساری شکست و ریخت کی نشانیاں ہیں جو آپ لوگوں کے سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بے تحاشا بے بنیاد الزامات لگائے لیکن سپریم کورٹ نے ان کے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کوئی منظم دھاندلی نہیں، 35پنکچرز اور آر او الیکشن کے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عوام عمران خان اور اس کی جماعت کی ذہنیت کو سمجھیں، دراصل وہ لیڈر نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے عوام کو ورغلا کر ڈھال بناتا ہے اور پھر تماشا دیکھتا ہے کہ اس افراتفری سے شاید میرے مقاصد حاصل ہوں لیکن عمران خان جان لیں کہ عوام مخلصوں اور منافقوں میں فرق کرنا جانتے ہیں وہ کبھی فراڈےے کو ذاتی مفادات کے لئے اپنا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پر پہلے ان لوگوں نے ٹیکس چوری منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے لیکن آج عدالت میں اپنی بات سے مکر کر کہہ رہے ہیں کہ دراصل یہ معاملہ ایوان میں قوم کے منتخب نمائندوں کو ایک سنگین معاملے پر جھوٹ بولنا ہے لہذا وزیراعظم کو نا اہل کیا جائے لیکن اس سے ثابت وہ گیا کہ تحریک انصاف اپنے م¶قف سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور ان کے وکیل عدالت میں سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو بچوں سمیت احتساب کے لئے پیش کر کے عدالتی کمیشن کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی لیکن مخالفین ہر بار مکر جاتے ہیں اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا مسئلہ کرپشن اور قومی مفاد سے متعلق نہیں بلکہ وزیراعظم کو ہٹا کر خود وزیراعظم بننے کی خواہش ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ہمارے وکیل نے تحریک انصاف کے ایک ایک الزام اور دعوے کو غلط ثابت کیا ہے، وزیراعظم کے بیان میں تضاد کے الزام کو دور کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے وضاحت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ ایک بات ثابت ہو گئی کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں آیا لیکن مخالفین جو وعدے اور الزام کا سہارہ لے رہے ہیں خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے اور ان کو 2018ءکے انتخابات میں وہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.