تازہ تر ین

خواجہ سراﺅں بارے عدالت کا تاریخی فیصلہ

کسووال(ویب ڈیسک)خواجہ سراﺅں کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار، عدالت نے شناختی کارڈ بنانے کا حکم دے کر تاریخی فیصلہ کیا ہے کامران کراچی والا۔ عدالت کے فیصلے سے جینے کا حوصلہ ملا، میڈم ببلی۔ حکومت ملازمتوں میں بھی حصہ دے، کشش۔ اب ہم بھی سر اٹھا کر جی سکیں گے، نرگس، فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، شانی خان۔ لاہور ہائی کورٹ کے حال ہی میں دیئے گئے فیصلے جس میں عدالت نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ بنانے ، شناختی کارڈ میں خواجہ سراﺅں کا علیحدہ خانہ بنانے اور مردم شمادی میں شامل کرنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جب مقامی خواجہ سراﺅں سے رابطہ کیا گےا تو کامران کراچی والا نے کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، ہمیں بھی انسان تسلیم کر لیا گےا ہے۔ میڈم ببلی نے مطالبہ کیا کہ اب حکومت ہمیں ملازمتوں میں بھی حصہ دے۔ کشش نے بتاےا کہ فیصلے سے جینے کا نیا حوصلہ ملا ہے۔ نرگس نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اب ہم بھی سر اٹھا کر جی سکیں گے۔ معاشرہ ہمیں بطور انسان عزت دے جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے۔ اب ہم پہلے سے کہیں بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں گے۔ شانی خان نے فیصلے کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain