لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد انتقال کر گئے اور 3019 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56260 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.01 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29731 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5175 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 693 ہو گئی ہے۔