منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں دو مسلم قبائل کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپ میں 9 افراد ہلاک اور دس کے قریب شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے ماگوئینڈانو میں ایک مسلم قبیلے کے سردار کے قافلے پر حریف قبیلے کے مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار اپنے 8 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس علاقے میں تشدد کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں 2009 میں ہونے والے قتل عام میں 32 صحافیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے کے دونوں بڑے قبائل مسلمان ہیں اور نسل در نسل ایک دوسرے پر حملوں میں ملوث ہیں۔
ان دونوں قبائل کے سربراہ کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری بازو بنسامورو اسلامک آرمڈ فورسز کے کمانڈر تھے تاہم مارچ 2014 میں حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے نتیجے میں مسلح جدوجہد ختم کردی تھی۔
امن معاہدے کے بعد یہ دونوں رہنما اب سابق میدان جنگ میں ایک خود مختار علاقے کی سربراہ طور پر اپنے اپنے علاقے کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے جنگجوؤں کے درمیان علاقے کی ملکیت کے لیے جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔