تازہ تر ین

پشاور زلمی کی فتح، کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کراچی کنگز کو لیگ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان 14 رنز بنانے کے بعد بین کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد جوئے کلارک اور بابر اعظم نے 60 رنز کی پارٹنز شپ قائم کی تو کلارک 85 کے مجموعی اور 26 کے انفرادی اسکور پر لیونگسٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے، بعد ازاں بابر اعظم 46 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں کراچی کنگز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پھر 121 اور 136 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کے مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عامر یامین آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو 136 پر پویلین لوٹے۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔
بابر اعظم 59 رنز کے ساتھ کنگز کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے بولر سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے 2،2 اور لیام لیونگسٹن محمد عمر نے 1 ، 1 کھلاڑی کو شکار بنایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain