تازہ تر ین

شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا

پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔

کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ شامل ہے، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘

اسکرین شاٹ

تاہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ  سابق  کپتان شاہد آفریدی  کی بیٹی سے طے پایاہے جس کی دونوں کےاہلخانہ نےتصدیق  کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain