سڈنی(یو این پی)سکاٹ لینڈ کے جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے فائنل میچ پہنچ گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں کولمبیا کے جان سیباسٹین کابال اور انکے کینیڈین جوڑی دار رابرٹ فارا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل راو¿نڈ میں سکاٹ لینڈ کے جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کے جان سیباسٹین کابال اور انکے کینیڈین جوڑی دار رابرٹ فارا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل راو¿نڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
