تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم کارنامہ …. جان کر آپ بھی فخر کریں گے

لاہور( ویب ڈیسک ) مشیر وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبے کے 6 بڑے شہروں میں ”سیف سٹی پروگرام ”کا آ غا ز کر دیا گیا ہے۔ جس سے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپور کی سکیورٹی کوجدید خطوط پر استوار کر دیا جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے آج ا پنے آفس میںمختلف وفود سے ملاقات میں کہا کہ پہلے مرحلے میںپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور میں13ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کے ایک جامع نظام پر عملدرآمد کی شروعات ہو چکی ہیں۔ جسے جون2017ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔جبکہ دیگر 5شہروں میںیہ منصوبہ دسمبر 2017ءتک پایہ تکمیل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ا س منصوبہ کے مکمل ہو جانے کے بعدتمام شہروں کا جدید ترین سکیورٹی آلات کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع ہو جائے گا۔اہر قسم کی کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔جس سے لاقانونیت اور سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain