تازہ تر ین

آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے لیکن ٹف ٹائم دیں گے،بابراعظم

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔
ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کوآسان نہیں لے سکتے ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ٹف ٹائم دیں گے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پراعتماد ہوں بھرپورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں۔نسیم شاہ، اظہرعلی اورفواد بھی بھرپور فارم میں ہیں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ کپتان کا کام پرفارمنس ہے۔ لمبے عرصے کی کپتانی کا نہیں سوچا اچھا پرفارم کرنا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کوبھی استعمال کریں گے۔ بنگلہ دیش والے مومنٹم کولے کرچلیں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم فائنل نہیں صبح وکٹ دیکھ کرفیصلہ کریں گے۔ پیس ضروری ہے لیکن اسپنرز کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain