تازہ تر ین

وزیراعظم کی پشاور واقعے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا ہے واقعہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور واقعہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain