تازہ تر ین

سٹیٹ بینک آئندہ ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آئندہ ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، گذشتہ دو ماہ سے شرح سود 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار ہے۔
آئندہ ایک ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جارہا ہے ، سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا۔ زیادہ ترماہرین نے شرح سود موجودہ ریٹ 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ چند ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے باعث عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔
جوبیس جنوری سے اب تک خام تیل 40 فیصد مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث اس بات کا بھی امکان ہے کہ سٹیٹ بینک آئندہ ماہ کے لئے شرح سود میں آدھا فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے شرح سود موجودہ ریٹ پر ہی برقرار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain